ہومپاکستانملک بھر میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا...

ملک بھر میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک بھر میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کے لئے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے 10 جولائی کو حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ 10 جولائی سے پہلے تمام غیرقانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جائے۔ مراسلے میں 11 جولائی سے گرفتاریوں اور کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ وزارتِ داخلہ کو جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر ویزا ملنے والے افغان شہریوں کی تعداد، کارروائی اور موجودہ حیثیت کی رپورٹ فراہم کی جائے۔ اس معاملے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک سے اب تک مجموعی طور پر 24 لاکھ 62 ہزار افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ رواں سال مئی تک ایک لاکھ 43 ہزار 709 افغانیوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ 2025 میں واپس بھیجے گئے افغان شہریوں کی تعداد 11 لاکھ 41 ہزار 700 رہی۔ 2024 میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 44 ہزار اور 2023 میں 4 لاکھ 73 ہزار 500 افغانیوں کو واپس بھجوایا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں