لاہور (لارڈ میڈیا): وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیرا کی ڈیجیٹلائزیشن، قانونی فریم ورک اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے پیرا فورس کی کارروائیوں کی ڈیجیٹل ریکوزیشن لازمی قرار دیتے ہوئے "Ask PERA” پورٹل کو فعال بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر رعب جھاڑنا اور اختیارات کا ناجائز استعمال ناقابل قبول ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا نے 62 ہزار سے زائد ڈیجیٹل ریکوزیشنز پر کارروائی کی، جبکہ 15 لاکھ سے زائد انسپکشنز مکمل کیں۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 3509 دکانیں سیل کی گئیں اور 21 ہزار کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی۔
عدالتی سطح پر پیرا نے 136 رٹ پٹیشنز میں 99 فیصد کامیابی حاصل کی۔ پیرا کا چالان مکمل کرنے کا تناسب 97 فیصد تک پہنچا۔ مریم نواز نے مزید انویسٹی گیشن افسران کی تربیت اور شفافیت کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔


