بیجنگ (شِنہوا) چینی اور روسی افواج نے بحیرہ جاپان، مشرقی بحیرہ چین اور بحر الکاہل کے مغربی حصے پر محیط متعلقہ فضائی حدود میں اپنا 11 واں مشترکہ سٹریٹجک فضائی گشت کیا۔
چین کی وزارت قومی دفاع کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس گشت نے علاقائی امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کے لئے دونوں فریقین کے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔


