ہوماہم ترینپی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات کیلئے 31 امیدواروں کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات کیلئے 31 امیدواروں کا اعلان

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے 31 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے بعد امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ٹکٹ سے محروم یا فیصلے پر تحفظات رکھنے والے رہنما 29 جون تک اپنی اپیلیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے اپیلٹ بورڈ میں دائر کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو حلقہ ایل اے 18 عباس پور سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ دیگر نامزد امیدواروں میں خواجہ فاروق احمد، میر عتیق الرحمن، ذیشان حیدر، انصر پیرزادہ، چوہدری غلام ربانی، چوہدری ظفر انور، چوہدری حمید، چوہدری آصف، طیب افتخار، ملک نثار، نعیم آرزو، محمد رفیق، غفارت شاہد، سردار عبدالرزاق، بشیر گورسی، توصیف عباسی، مسعود الرحمن، طاہر اکبر، سردار ارزش، سردار خطاب، چوہدری عامر نذیر، سردار نئیر ایوب، سردار عاطف، جنید الطاف، سردار زعیم، قاضی اسرائیل، میاں شفیق اور راجہ منصور شامل ہیں۔

دوسری جانب، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایل اے ایک میرپور سے اصفر شاہد، ایل اے دو چکسواری سے قاسم مجید، ایل اے تین سے یاسر سلطان، ایل اے چار سے چوہدری صہیب ارشد اور ایل اے پانچ بھمبر برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں