ہومBlogسوریاونشی کے والدین کو سفر کی اجازت، بھارتی بورڈ نے وضاحت دی

سوریاونشی کے والدین کو سفر کی اجازت، بھارتی بورڈ نے وضاحت دی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی کرکٹ بورڈ نے 15 سالہ کرکٹر ویبہو سوریاونشی کے ساتھ ان کے والدین کے سفر کرنے کی اجازت کی وضاحت پیش کی ہے۔ بھارتی ٹیم نے جون اور جولائی میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں میں ویبہو کے والدین کو ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے بتایا کہ ویبہو سوریاونشی ابھی بچوں میں شمار ہوتے ہیں اور سینئر ٹیم کو پہلی بار جوائن کر رہے ہیں۔ سائیکیا نے کہا کہ سینئر لیول پر 14 یا 15 سال کا کھلاڑی شاذ و نادر ہی ہوتا ہے، اور کئی دہائیوں بعد ویبہو جیسا کھلاڑی ملا ہے، جیسے سچن ٹنڈولکر نے نیشنل ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بچے کو نیشنل ٹیم کا حصہ بننے پر کئی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، اور والدین کی موجودگی اسے آرام دہ محسوس کرانے اور سینئر کھلاڑیوں کے ماحول سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ہوگی۔ سائیکیا کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ویبہو سوریاونشی سے متعلق مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں