ہومانٹرنیشنلایران،امریکا امن معاہدے میں پاکستان کے سفارتی کردار کی بازگشت، بھارت میں...

ایران،امریکا امن معاہدے میں پاکستان کے سفارتی کردار کی بازگشت، بھارت میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کو پاکستان کی کامیاب ثالثی کی مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس پر بھارت میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی اپوزیشن اور میڈیا نے پاکستان کی سفارتی کامیابی کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیا ہے۔

بھارتی جریدے دی ٹریبیون کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رامیش نے کہا ہے کہ معاہدے کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا نام دینا پاکستان کی بڑھتی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ بھارت کے لیے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی حمایت بھارت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناکامیوں کے سبب بھارت کو سفارتی اور دفاعی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں