مظفر آباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جاری کردہ فہرست کے مطابق مختلف حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کی تفصیلات دی گئی ہیں، جن میں ایل اے-02 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے-03 میرپور سٹی سے چوہدری محمد سعید، اور ایل اے-04 کھڑی سے چوہدری رخسار احمد شامل ہیں۔
دیگر نامزدگیوں میں ایل اے-06 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے-07 بھمبر سٹی سے چوہدری طارق فاروق، اور ایل اے-09 نکیال سے عمیر نعیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایل اے-10 کوٹلی سے فتح محمود الحسن کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مظفرآباد ڈویژن میں ایل اے-29 مظفرآباد سٹی پر سید افتخار علی گیلانی اور ایل اے-30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کی نشستوں پر بھی امیدواروں کا اعلان ہوا ہے۔
پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ امیدواروں کا انتخاب حلقہ وار سیاسی صورتحال اور تنظیمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔


