ہومتازہ ترینفیفا ورلڈکپ میں شائقین کا نیا ریکارڈ قائم

فیفا ورلڈکپ میں شائقین کا نیا ریکارڈ قائم

شہر (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے مقابلوں میں شائقین نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ منگل کو کھیلے گئے چار میچز میں مجموعی طور پر دو لاکھ 81 ہزار 223 شائقین نے اسٹیڈیمز میں حاضر ہو کر نیا تاریخ رقم کیا۔ یہ تعداد 1994 کے ورلڈکپ میں امریکا میں قائم ہونے والے ایک دن کے ریکارڈ سے زیادہ ہے، جہاں دو لاکھ 77 ہزار 70 افراد نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا تھا۔

منگل کو فرانس بمقابلہ سینیگال میچ میں 80 ہزار 545، ارجنٹینا بمقابلہ الجیریا میچ 69 ہزار 45، آسٹریا بمقابلہ اردن میچ میں 68 ہزار 527 اور عراق بمقابلہ ناروے میچ میں 63 ہزار 106 شائقین نے شرکت کی۔

ان اعداد و شمار نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کو ظاہر کیا ہے۔ فیفا کے مطابق اس وقت ٹورنامنٹ میں فی میچ اوسطاً 65 ہزار 483 شائقین اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں اور 1994 میں قائم ہونے والا مجموعی 3.5 ملین تماشائیوں کا ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں