ہومUncategorizedسپریم کورٹ ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس دوگنا

سپریم کورٹ ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس دوگنا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، جو یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے 12 ہزار روپے، جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 8 ہزار سے 16 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے 24 ہزار روپے اور گریڈ 17 کے افسران کا الاؤنس 15 ہزار سے 30 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے 36 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کا 21 ہزار سے 42 ہزار روپے جب کہ گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں اور اضافی اخراجات مالیاتی سال 27-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں