ہوماہم ترینوفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے...

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز پیش کی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو مرحلوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7، 7 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے تصدیق کی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں