ہومانٹرنیشنلسعودی عرب میں 1,774 آثارِ قدیمہ دریافت

سعودی عرب میں 1,774 آثارِ قدیمہ دریافت

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب کے تاریخی مقامات پر آثارِ قدیمہ کی تحقیقات کے دوران 1,774 قدیم آثار دریافت ہوئے ہیں جن میں حضرت عمر فاروقؓ کے نام کا کتبہ بھی شامل ہے۔ ہیریٹیج کمیشن کے مطابق مدینہ ریجن میں سروے کا دوسرا مرحلہ المہد گورنریٹ میں مکمل ہوا، جہاں السویریقیہ، المویہیہ اور حدہ میں 156 نئے آثار سمیت 1,774 دریافتیں ہوئیں۔ ان دریافتوں میں 461 اسلامی تحریریں، 34 ثمودی کتبے، 1,259 پتھروں پر نقش و نگار شامل ہیں، جو ان علاقوں کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

ادارے نے وضاحت کی ہے کہ یہ دریافتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہاں صدیوں تک انسانی آبادیاں موجود رہیں اور مختلف تہذیبیں ایک دوسرے سے جڑی رہیں۔ سعودی وژن 2030 کے تحت یہ منصوبے جاری رہیں گے تاکہ ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اسی سلسلے میں یونیورسٹی آف ایکسیٹ کے ساتھ مشترکہ تحقیق کے دوران الجحفہ میقات میں بھی 1,700 سے زائد نوادرات دریافت ہوئے، جو مکہ مکرمہ سے 187 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے اور ابتدائی اسلامی دور سے حجاج کے اہم پڑاؤ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان نوادرات میں قدیم بھٹیاں، پانی کی ترسیل کا نظام اور مصر، شام و ایتھوپیا کی اشیا شامل تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں