ہومتازہ ترینچینی ریلوے کے مقررہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں پہلے پانچ ماہ...

چینی ریلوے کے مقررہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 2.6 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 2026 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران چینی ریلوے کے مقررہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ملکی طلب اور علاقائی ترقی کو سہارا دینے کے لئے ریلوے کی تعمیرات میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

ریلوے کے قومی ادارے نے بتایا کہ اس مدت کے دوران اس شعبے میں مقررہ اثاثہ جات کی مجموعی سرمایہ کاری 248.5 ارب یوآن (تقریباً 36.5 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

چین میں 2025 کے دوران ریلوے کے مقررہ اثاثوں میں 901.5 ارب یوآن کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس دوران 3ہزار 109 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائنیں فعال کی گئیں جن میں 2ہزار 862 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہیں۔

کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ رواں سال ریلوے کے متعدد اہم منصوبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، حفاظت، معیار اور اوقات کے درمیان قریبی ہم آہنگی رکھتے ہوئے منصوبہ بندی اور تعمیراتی کام منظم طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریل نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ 2025 کے اختتام تک ملک میں ریلویز کی فعال لائنوں کی لمبائی ایک لاکھ 65 ہزار کلومیٹر تک پہنچ چکی تھی جس میں 50 ہزار کلومیٹر سے زیادہ تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق 2030 تک قومی ریلوے کی فعال لائنوں کی لمبائی ایک لاکھ 80ہزار کلومیٹر تک پہنچنے کی امید ہے جس میں تقریباً 60 ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہوں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں