کراچی (لارڈ میڈیا): چین میں تیار ہونے والی پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور کراچی پہنچ گئی۔ یہ آبدوز بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی اور جدید عسکری صلاحیتوں کی علامت ہے جس میں جدید ترین ائیر انڈیپنڈنٹ پروپلشن ٹیکنالوجی، سونار سسٹمز، اسٹیلتھ ڈیزائن اور زیر آب طویل آپریشنز کی صلاحیت موجود ہے۔
این ایس ایم ہنگور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک دفاعی تعاون کی عکاس ہے۔ ہنگور پاکستان کی سمندری طاقت، قومی عزم اور دفاعی صلاحیت کا استعارہ ہے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ کی تقریب ہوئی تھی۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا تھا کہ اہم بحری راستوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے، اور یہ آبدوزیں بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔


