ہومتازہ ترینچین کا فلپائن کے وزیر دفاع اور ان کے اہل خانہ پر...

چین کا فلپائن کے وزیر دفاع اور ان کے اہل خانہ پر پابندیوں کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جمعرات کے روز فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو تیودورو جونیئر اور ان کے اہل خانہ کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گلبرٹو تیوڈورو جونیئر نے متعدد مواقع پر چین کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جن سے چین کے جائز مفادات کو نقصان پہنچا اور چین اور فلپائن کے تعلقات متاثر ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گلبرٹو تیوڈورو جونیئر، ان کی اہلیہ اور ان کے بچے کو چینی مین لینڈ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چین میں موجود تنظیموں اور افراد کو ان کے، ان کی اہلیہ یا ان کے بچے کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین، تعاون یا دیگر سرگرمیوں میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں