وین چھانگ (شِنہوا) چین نے جمعرات کے روز جنوبی چین کے صوبے ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی لانچ مرکز سے ایک نیا کمیونیکیشن ٹیکنالوجی آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
یہ سیٹلائٹ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پرلانگ مارچ-5 راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔
یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر کثیر بینڈ اور تیز رفتار مواصلاتی ٹیکنالوجی کی آزمائش اور توثیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
اس لانچ سے لانگ مارچ راکٹ فیملی کے ذریعے انجام دی جانے والی خلائی مشنز کی مجموعی تعداد 650 تک پہنچ گئی ہے۔


