ہومUncategorizedماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، فلاحی کاموں پر گفتگو

ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، فلاحی کاموں پر گفتگو

لندن (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب میں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سے ملاقات ہوئی۔ ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور بامعنی رہی، جس میں انہوں نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ جاری سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ چارلس نے ان کے سماجی کاموں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کے مطابق شاہ چارلس ایک خوش اخلاق اور متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، جو مختلف سماجی منصوبوں اور فلاحی سرگرمیوں سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ چارلس نے ان سے مسلسل یہ جاننے کی کوشش کی کہ مختلف منصوبے کس طرح آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ معاشرتی شعبے میں کن سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔ ماہرہ خان کے مطابق یہ ملاقات ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئی، جس میں ذہنی صحت اور سماجی بہبود جیسے اہم موضوعات پر مفید گفتگو ہوئی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ذہنی امراض کو جسمانی بیماریوں کی طرح سنجیدگی سے لینی چاہیے۔ انہوں نے معاشرے میں ہراسانی اور تشدد جیسے مسائل کے خاتمے کے لیے اجتماعی سوچ میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قانون توڑنے والوں کو مثال بنایا جانا چاہیے تاکہ معاشرے میں مثبت پیغام جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں