ہوماہم ترینبلدیہ عظمیٰ کراچی کا رواں سال میونسپل ٹیکس کی مد میں 4...

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا رواں سال میونسپل ٹیکس کی مد میں 4 ارب روپے وصول

کراچی (لارڈ میڈیا): بلدیہ عظمیٰ کراچی نے رواں سال میونسپل ٹیکس کی مد میں 4 ارب روپے وصول کیے ہیں۔ یہ ٹیکس کراچی کے شہریوں سے بجلی کے بلوں کے ساتھ وصول کیا جاتا ہے۔ کے ایم سی نے اس حوالے سے 6 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا۔

فنانشل ایڈوائزر گلزار علی نے کہا ہے کہ کسی ریونیو ہدف کا 60 فیصد وصول کرنا بڑی کامیابی ہے، اور ماضی میں ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے بجٹ تقریباً 60 ارب روپے ہوگا، جسے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 18 جون کو سٹی کونسل میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔

گلزار علی نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت سندھ سے ملنے والے فنڈز اور کے ایم سی کی اپنے ذرائع سے حاصل آمدنی کو ملا کر مجموعی طور پر 37 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں