ہوماہم ترینوفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، ٹیکس ہدف میں...

وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، ٹیکس ہدف میں اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت کی تکنیکی کمیٹی کے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل اہم مالیاتی مفاہمت طے پائی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت یہ مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کو آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف کی اضافی رقم فراہم کی جائے گی جبکہ قومی محاصل کی تقسیم کے لیے این ایف سی کے فارمولے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال کے اضافی محاصل وفاق کو دیے جائیں گے جبکہ صوبے گرانٹس کی صورت میں وفاق کو اضافی محاصل فراہم کریں گے۔ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف میں 2259 ارب روپے کا اضافہ ہوگا، جو مجموعی طور پر 15264 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

صوبے وفاق کو 1200 ارب روپے سے زائد کی رقم گرانٹس کی مد میں فراہم کریں گے۔ وفاق کو آئندہ مالی سال میں پنجاب سے 620 ارب روپے، سندھ سے 310 ارب روپے، خیبرپختونخوا سے 180 ارب روپے، اور بلوچستان سے 85 ارب روپے سے زائد فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں