ہومبسنتتنازعاتکوئٹہ میں تیزاب کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے،...

کوئٹہ میں تیزاب کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی بینائی محفوظ ہے، اہلخانہ

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): کوئٹہ میں تیزاب کا شکار خاتون ڈاکٹر ماہ نور کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ان کی بینائی محفوظ ہے اور وہ مکمل ہوش میں ہیں۔ اہلخانہ نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور بات چیت کر رہی ہیں اور ان کے جسم پر جلنے کے زخم سطحی نوعیت کے ہیں۔ متاثرہ حصوں سے مردہ جلد ہٹانے کا عمل جاری ہے اور سرجریز مرحلہ وار کی جا رہی ہیں۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کر رہی ہے۔ دوسری طرف، ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی اور دیگر حکام کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں