ہومانٹرنیشنلچین اور عوامی جمہوریہ کوریا کی روایتی دوستی کے لئے چینی پارٹی...

چین اور عوامی جمہوریہ کوریا کی روایتی دوستی کے لئے چینی پارٹی اور حکومت کا پختہ عزم تبدیل نہیں ہوگا، صدر شی

پیانگ یانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور عوامی جمہوریہ کوریا کی روایتی دوستی کو انتہائی اہمیت دینے کے حوالے سے چینی پارٹی اور حکومت کا پختہ موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال خواہ کچھ بھی رخ اختیار کرے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور ایک سازگار تزویراتی ماحول برقرار رکھنے کے لئے چینی پارٹی اور حکومت کا پختہ عزم تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کو باہمی سیاسی اعتماد کی بنیاد کو مستحکم کرنے اور رہنمائی کے لئے اعلیٰ سطح کے روابط کو برقرار رکھنا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں