ہومانٹرنیشنلاسرائیل کا جنوب مغربی ایران میں پٹروکیمیکل کمپنی پر میزائل حملہ

اسرائیل کا جنوب مغربی ایران میں پٹروکیمیکل کمپنی پر میزائل حملہ

تہران (شِنہوا) اسرائیل نے پیر کی صبح ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں واقع ‘کارون پٹروکیمیکل کمپنی’ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے خوزستان کے سکیورٹی امور سے متعلق نائب گورنر ولی اللہ حیاتی کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی میزائل گرنے کے باعث پٹروکیمیکل کمپلیکس کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تا حال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سرکاری نیوز ایجنسی آئی آر آئی بی کے مطابق ایران کی پٹروکیمیکل سپیشل اکنامک زون آرگنائزیشن نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ اس نے خوزستان کے ساحلی شہر ‘بندر ماہشہر’ میں تمام ملازمین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

پیر کی صبح ہی ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے بھی بتایا کہ اس کی ایئروسپیس فورسز نے اسرائیل کے دو "اہم اور تزویراتی” فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارہ سپاہ نیوز میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ نیواتیم اور تل نوف فضائی اڈوں کو ایران میں متعدد راڈار مقامات پر اسرائیل کے میزائل حملوں کے جواب میں نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی آر جی سی کے تمام جنگی اور فعال یونٹس ہر محاذ پر کارروائی کرنے کے لئے مکمل تیار ہیں اور "دشمن” کے ممکنہ منظرناموں کے مطابق ان کے پاس کارروائی کے منصوبے موجود ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں