پیانگ یانگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور عوامی جمہوریہ کوریا کو عوام تک فوائد پہنچانے کے ہدف پر قائم رہنا چاہیے اور عملی تعاون کی سطح کو مزید بہتر بنانا چاہیے۔
شی نے ان خیالات کا اظہار ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
صدر شی نے کہا کہ چین عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور معیشت و تجارت، زراعت، تعمیرات، سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔


