ہومUncategorizedگج ڈیم بجٹ تنازعہ کنٹریکٹر نے 36 ارب اضافی وصول کر...

گج ڈیم بجٹ تنازعہ کنٹریکٹر نے 36 ارب اضافی وصول کر لیے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): واپڈا کے وکیل نے عدالت میں انکشاف کیا کہ گج ڈیم کا ابتدائی بجٹ 26 ارب روپے تھا، جبکہ کنٹریکٹر 36 ارب اضافی لے چکا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں نئی گج ڈیم تعمیراتی منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کی۔

واپڈا کے وکیل نے کہا کہ اضافی ادائیگیوں کے باوجود منصوبے کا 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ سندھ ہائی کورٹ نے کنٹریکٹر کو ٹائم فریم دیا تھا، لیکن منصوبہ مکمل نہیں کیا گیا۔

کنٹریکٹر کے وکیل مسعود خان نے کہا کہ 2019 میں سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کیے جانے کے باعث منصوبے میں تاخیر ہوئی۔ 2024 سے کنٹریکٹر نے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے کام روک رکھا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ گج ڈیم منصوبہ 2011 میں 26 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں