ہومانٹرنیشنلمحسن نقوی کا تہران دورہ: سپریم لیڈر کیلئے اہم پیغام

محسن نقوی کا تہران دورہ: سپریم لیڈر کیلئے اہم پیغام

تہران (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر تہران آئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ وہ آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی پیغام لے کر آئے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق، محسن نقوی تہران میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، جبکہ ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے لیکن اختلافات برقرار ہیں۔

دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ مذاکرات نہیں ہوں گے اور یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ تیزی سے جواب دے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ان اقدامات پر مجبور ہوگا جن کا اس نے کبھی تصور نہیں کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں