ہومبسنتتنازعاتپنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

پنجگور (لارڈ میڈیا): سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس میں بھارتی حمایت یافتہ 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

ہلاک شدگان سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور گاڑی برآمد کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پنجگور میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم کو عزمِ استحکام کے تحت جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں