چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کی تیاریاں تقر یباً مکمل ہو گئی ہیں، وزارت

چین، مشرقی شہر شنگھائی کے قومی نمائش و کنونشن مرکز (شنگھائی) کے داخلی دروازے پر نصب 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کی تشہیری اسکرین دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یا دونگ نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کرنے والی 2 ہزار 700 سے زائد کمپنیوں کا سامان نمائش گاہ پہنچ چکا ہے جبکہ 700 سے زائد کمپنیوں کا سامان ابھی راستے میں ہے جو 2 نومبر تک پہنچ جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ سی آئی آئی ای میں کھانے پینے کی ادائیگیوں کے لئے غیرملکی بینک کارڈ قبول کئے جائیں گے۔ نمائش میں کھانے پینے کا علاقہ 5 ہزار مربع میٹر پر محیط ہوگا اور تمام بوتھس پر کھانا مہیا کرنے کی خدمات فراہم کی جا ئیں گی۔

7 ویں سی آئی آئی ای نے 152 ممالک ، خطے اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی جانب راغب کیا ہے، اس میں 297 فارچون گلوبل 500 کمپنیوں اور صنعتی رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

نمائش پہلی بار 2018 میں منعقد ہوئی تھی جس کے بعد یہ نمائش چین کے نئے ترقیاتی، اعلیٰ معیار کے کھلے پن کا ایک پلیٹ فارم اور پوری دنیا کے لئے ایک موقع بن چکی ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts