ہوماہم ترینبجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار

بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات برقرار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں جبکہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ بدھ کو ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے اور اب معاملہ سینئر قیادت کی سطح پر زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق، پیپلزپارٹی اور حکومت کی سینئر قیادت کے درمیان آئندہ ایک دو روز میں ملاقات ہوگی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

حکومت نے 10 جون کو بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، بجٹ اسی تاریخ کو پیش ہوگا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بجٹ اجلاس سے پہلے کوئی اہم قانون سازی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو حکومت نے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا تھا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 10 جون کو پیش ہونے والے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں