ہومتازہ ترینچین نے فلپائنی وزیر دفاع کے بیان کو بے بنیاد قرار دے...

چین نے فلپائنی وزیر دفاع کے بیان کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو تیودورو نے چین کے بارے میں بار بار غلط اور بے بنیاد بیانات دیئے ہیں جس نے چین-فلپائن تعلقات اور باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا اور فلپائن اور اس کے عوام کے مفادات کے خلاف ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ یہ بات معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس سوال کے جواب میں کہی جس میں فلپائن کے وزیر دفاع کے شانگری-لا ڈائیلاگ 2026 میں دیئے گئے بیان کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اس بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ چین کی جانب سے فلپائن کو دی جانے والی کھاد اور ایندھن کی فراہمی دھوکہ اور ظاہری بناوٹ ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلپائن کو چین کی جانب سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ فلپائن کے وزیر دفاع نے بار بار چین کے بارے میں غلط بیانات دیئے ہیں۔ ان کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اپنے ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کی کوئی پروا نہیں اور نہ ہی وہ کسی قسم کی شکر گزاری رکھتے ہیں۔

ماؤ نے مزید کہا کہ ایسے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ ذاتی مفادات کے حصول میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حتیٰ کہ عوامی مسائل کو سیاسی تماشے میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ان کے بیانات نے چین-فلپائن تعلقات اور باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا اور یہ فلپائن کے عوام کے مفاد کے خلاف ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ "فلپائن کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ اگر فلپائن ایسے شخص کو کھلی چھوٹ دیتا ہے، تو چین کیسے سامان اور امداد کی فراہمی جاری رکھ سکتا ہے؟ آخر کار اس کی قیمت کون چکائے گا؟ کس کے مفادات کو نقصان پہنچے گا؟”۔

ترجمان نے کہا کہ فلپائن کی قیادت پہلے بھی بار بار اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی خواہش ظاہر کرتی رہی ہے۔

چین نے امید ظاہر کی کہ فلپائن اپنے قول و فعل میں ہم آہنگی پیدا کرے گا، اپنے حکام کے بیانات اور رویے کو سختی سے کنٹرول کرے گا اور چند ایسے افراد کو موقع نہیں دے گا جو اشتعال انگیز بیانات دے کر دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں