ہوماہم تریننواز شریف کا گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب، ترقیاتی منصوبوں...

نواز شریف کا گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ

گلگت (لارڈ میڈیا): سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے علاقے کی سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی ناقص حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔

گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن مخالفین پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگتی ہے۔

نواز شریف نے گلگت ایئرپورٹ سے شہر تک سفر کے دوران سڑکوں کی خراب حالت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی رقم کا صحیح استعمال ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا، مگر بعض منصوبے گلگت بلتستان تک نہیں پہنچ سکے۔

نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے گلگت ایئرپورٹ کی توسیع اور بڑے تجارتی طیاروں کی آمدورفت کے لیے اقدامات کی سفارش کریں گے۔

گلگت بلتستان میں انتخابات 7 جون کو ہوں گے، جو شدید سردی کے باعث تقریباً چار ماہ تاخیر کے بعد کرائے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں