ہومتازہ ترین چین روس تجارتی تعاون نئی بلندیوں پر، ہاربن میں پانچ روزہ نمائش...

 چین روس تجارتی تعاون نئی بلندیوں پر، ہاربن میں پانچ روزہ نمائش اہم سنگ میل بن گئی

روس سے تقریباً 300 نمائش کنندگان اور 5 ہزار رکنی خریداری وفد نے دسویں چین روس ایکسپو میں شرکت کی۔ ایکسپو نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کے سب سے بڑے اور بااثر دوطرفہ پلیٹ فارم کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔

یہ پانچ روزہ ایکسپو چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں 55 ہزار مربع میٹر پر بنائی گئی نمائش گاہ میں جمعرات کے روز ختم ہو گئی۔ منتظمین کے مطابق ایکسپو نے 46 ممالک اور خطوں کی 1500 سے زائد کمپنیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): سرگئی بوگاتیکوف، ڈائریکٹر ایکسپورٹ، کونفیستا کنفیکشنری

”ہم نے چینی شراکت داروں کے ساتھ دس برس سے زائد عرصہ کام کیا ہے۔ اس نمائش کے ذریعے ہم اپنی فروخت بڑھانے، اپنے برانڈ کے بارے میں مزید آگاہی دینے اور چینی منڈی میں اپنی مصنوعات کی تشہیر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (روسی): الیگزینڈر دے ییف، بانی، وائلڈ سائبریا (رشین بیری مینوفیکچرنگ کمپنی)

”ہم نے اپنی مصنوعات کی نمائش اور انہیں چینی منڈی میں متعارف کرانے کی تیاری میں کئی برس لگا دئیے۔ اس لئے اس نمائش کا ہر دن ہمارے لئے انتہائی اہم اور بامعنی ہے۔“

اس ایکسپو نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے ہوتے کاروباری تعاون کی جھلک پیش کی۔ نمائش میں 500 سے زائد نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات پہلی بار پیش کی گئیں جن میں ذہین آلات، ڈیجیٹل سکیورٹی، ماحول دوست تعمیراتی مواد اور توانائی ذخیرہ کرنے کی جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژو لانگ، سیلز منیجر، لنگڈو اِنٹل ٹیک ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ

”ہم اس بار نمائش میں کرٹن وال (شیشے کی بیرونی دیوار) صاف کرنے والے دو روبوٹس لائے ہیں۔ روس جیسے ممالک میں جہاں بیرونی درجہ حرارت بہت کم ہو سکتا ہے یہ روبوٹس سخت موسمی حالات میں شیشے کی کھڑکیاں صاف کرنے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ یہ روبوٹس منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں کام کر سکتے ہیں یعنی انہیں سردیوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔“

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژانگ ژی ہائی، ڈپٹی جنرل منیجر، سی این بی ایم (جیا موزی) آپٹو الیکٹرانک میٹریلز کمپنی لمیٹڈ

”صوبہ حئی لونگ جیانگ کے محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم امید کرتے ہیں کہ ابتدائی مرحلے میں ہماری مصنوعات کو روس، پورے شمال مشرقی ایشیائی خطے اور یورپ میں فروغ ملے گا۔ اس طرح ہم اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات دنیا بھر تک پہنچائیں گے۔“

چین کی وزارت تجارت کے مطابق چین نے مسلسل 16ویں برس بھی روس کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھی ہے۔ سال 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 227 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

ہاربن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں