ہومتازہ ترینچین کے جنوبی علاقے میں گرمیوں کے دوران بجلی کی بلند ترین...

چین کے جنوبی علاقے میں گرمیوں کے دوران بجلی کی بلند ترین طلب جدید اقتصادی ڈھانچے کا اشارہ

گوانگ ژو (شِنہوا) چائنہ سدرن پاور گرڈ پر بجلی کا بوجھ پیر کی رات 8 بج کر 21 منٹ پر تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا، جس نے سابقہ ریکارڈ کو 18 لاکھ 30 ہزار کلو واٹ سے تجاوز کرتے ہوئے توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 6 برسوں کا وہ معمول بھی ٹوٹ گیا جس کے تحت سالانہ بلند ترین طلب عموماً جون یا جولائی میں سامنے آتی تھی۔

یہ کمپنی گوانگ ڈونگ، گوانگ شی، یون نان، گوئی ژو اور ہائی نان کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ بجلی کی طلب میں اس غیرمعمولی اضافے کو ان علاقوں کے اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کے منیجر لی ژی یونگ کے مطابق طلب میں جلد اضافے کی وجہ چین کے جنوبی علاقے میں غیر معمولی طور پر جلد شروع ہونے والی شدید گرمی، فیکٹریوں کا مکمل استعداد کے ساتھ کام کرنا اور گھریلو استعمال میں اضافہ ہے۔

لی کے مطابق جدید مینوفیکچرنگ اور نئی توانائی کے شعبے اب 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں جبکہ ڈیٹا سنٹرز اور رات کے وقت الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ نے بجلی کی طلب کے انداز کو بدل دیا ہے۔

بجلی کی مستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لئے گرڈ نے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں قابل تجدید توانائی کی پیداوار کی صلاحیت سے زیادہ فائدہ اٹھانا اور بین الصوبائی ترسیلی راہداریوں کو بجلی کی شراکت کے لئے فعال بنانا شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں