ہومتازہ ترینصدر شی اور ٹرمپ کی ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے...

صدر شی اور ٹرمپ کی ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے خوش آئند ہے، امریکی کاروباری شخصیات کی رائے

امریکی کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے اسے مستقبل کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لئے ایک حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گرانٹ کمبرلے، سینئر ڈائریکٹر مارکیٹ ڈیولپمنٹ، آئیووا سویا بین ایسوسی ایشن

”چین اور امریکہ بہت سےشعبوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحت مل کر کام کر سکتے ہیں۔ خوراک، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں اس کے خاص امکانات ہیں۔ میرے خیال میں یہ ایسے اہم شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک واقعی باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابی کی ایک مضبوط بنیاد قائم کر سکتے ہیں۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رک کمبرلے، کسان، امریکی ریاست آئیووا

”زراعت صرف چین اور امریکہ ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے بہت اہم ہے۔ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے طور پر ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم مل جل کر رہیں۔“

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مائیکل میباخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ماسٹر کارڈ

”کاروباری اداروں کے لئے ایک مستحکم اور کھلا ماحول انتہائی ضروری ہوتا ہے جبکہ مسلسل رابطے اعتماد کی مضبوطی اور ترقی کے فروغ میں مدد دیتے ہیں۔ اپنے مضبوط طویل مدتی امکانات کے ساتھ چین ہمیشہ دنیا کی متحرک ترین منڈیوں میں سرفہرست رہا ہے ۔ ہم طویل مدت کے لئے چین کے ساتھ وابستہ رہنے، سرمایہ کاری جاری رکھنے اور مقامی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔“

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ایرک ژینگ، صدر، امریکن چیمبر آف کامرس، شنگھائی

”دونوں فریقوں نے ایک تعمیری اور مستحکم اسٹریٹجک تعلق قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ تعلق ایک نئے اندازِ فکر کے طور پر امریکہ اور چین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں صحت مند اور پائیدار ترقی کے فروغ کا باعث بنے گا۔“

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں