تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکہ کے میناب سکول پر میزائل حملے کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، من گھڑت اور شرمناک جھوٹ قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا بیان 28 فروری کے حقیقت کو چھپانے کی کوشش ہے. ترجمان نے کہا کہ شجرہ طیبہ سکول کو سکول کے اوقات میں نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اسے کسی بھی وضاحت کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا۔ بقائی نے مزید کہا کہ تباہ کن حملے کا حکم دینے والے امریکی حکام کو بین الاقوامی قانون کے تحت جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
ایران نے میناب سکول پر امریکی دعویٰ کو جھوٹ قرار دے دیا