واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "وقت تیزی سے گزر رہا ہے” اور ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر ایران کی قیادت نے جلد کارروائی نہ کی تو ایران کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران کے لئے وقت تیزی سے گزر رہا ہے، انہیں فوراً حرکت میں آنا چاہیے، ورنہ ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔ وقت انتہائی اہم ہے۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایران کے بارے میں فون پر بات کی جبکہ وائٹ ہاؤس ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں اپنی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں فوجی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔


