رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 856ارب 37 کروڑ سے تجاوز کر گیا جو مجموعی قومی پیداوار کا 0.7 فیصد بنتا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری جولائی 2025ء تا مارچ 2026ء کے فسکل آپریشنز رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں پرائمری سرپلس 4ہزار ارب روپے سے زائد ریکارڈ کیا گیا، اس عرصے میں مجموعی آمدن 14ہزار 799ارب روپے سے زائد جبکہ کل اخراجات 15ہزار 655ارب روپے رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 9ماہ میں ٹیکس آمدن 10ہزار 166ارب روپے سے زائد رہی جبکہ ایف بی آر نے 9ہزار 305ارب روپے ٹیکس وصول کیا، نان ٹیکس آمدن 4ہزار 933ارب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ جاری اخراجات 14ہزار 267ارب روپے سے زائد رہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس مدن کے دوران دفاعی اخراجات کی مد میں 1ہزار 689ارب روپے سے زائد جبکہ سود کی ادائیگیوں پر 4ہزار 947ارب روپے سے زائد خرچ کئے گئے۔


