ہومپاکستانسپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ...

سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایمان مزاری و ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلے کا حکم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایمان مزاری اور شوہر ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے کا حکم دے دیا۔

منگل کو جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اپیلوں پر دوبارہ سماعت نہیں ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا اپیلوں پر صرف نوٹس کیا ہے، کوئی ریلیف نہیں ملا۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ سے آپ کیخلاف کوئی آرڈر نہیں ہے، سزا معطلی درخواست ہائی کورٹ نے خارج نہیں کی، آبزرویشن دے دیتے ہیں کہ 2ہفتوں میں اپیل کا فیصلہ کر دیا جائے۔

وکیل نے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے، جسٹس نعیم افغان نے استفسار کیا کہ سزا معطل کرنے کے کیا پیرامیٹر ہوتے ہیں، سزا کب معطل ہوتی ہے؟۔

جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ نے سزا معطلی کی درخواست مسترد کی ہوتی تو میرٹ پر جا سکتے تھے، وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا، اب کہاں جائیں۔

بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو سزا معطلی درخواستوں پر فیصلے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے تک معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا رہے گا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں