وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بنوں میں فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جاری بیان میں سہیل آفریدی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی و زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف خیبر پختونخوا کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ ہے، بند کمروں میں کئے گئے فیصلوں اور مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، حکومت خیبرپختونخوا دہشت گردی سے متاثرہ ہر خاندان کیساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف صف اول میں رہ کر عظیم قربانیاں دی ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔


