چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں واقع بائی حہ لیانگ انڈرواٹر میوزیم نے یوم مئی کی تعطیلات کے دوران ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ یہاں سیاحوں کو پانی کے اندر موجود پتھروں پر کندہ نقوش کے ذریعے ایک منفرد اور دلچسپ تجربہ کرنے کا بھی موقع ملا جو 1200 برس سے زائد عرصہ کی قدیم تاریخ رکھتا ہے۔
بائی حہ لیانگ جس کے لفظی معنی "سفید بگلے کی چٹان” ہیں دریائے یانگسی کے وسط میں چھونگ چھنگ کے ضلع فولنگ کے شمالی علاقے میں واقع ہے۔ 1600 میٹر لمبی اور تقریباً 25 میٹر چوڑی اس پتھریلی چٹان پر تانگ سلطنت کے دور (618 تا 907) سے تعلق رکھنے والے تاریخی نقوش اور کتبے کندہ ہیں۔
سیاح 91 میٹر لمبی برقی سیڑھی کے ذریعے اس حفاظتی ڈھانچے تک پہنچ سکتے ہیں جو دریائے یانگسی کی سطح سے 40 میٹر نیچے واقع تاریخی پتھریلی چٹان کو محفوظ بنائے ہوئے ہے۔
دوسری جانب وولنگ ماؤنٹین گریٹ رفٹ ویلی نے بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔سیاح زمین کی گہری دراڑوں کے درمیان گھومتے ہوئے کارسٹ طرز کے قدرتی زمینی خدوخال کے حیرت انگیز حسن کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): یوجین کورٹِن نائس وونگر، غیر ملکی سیاح
"یہ جگہ بہت دلچسپ ہے۔ یہاں کے لوگ بے حد دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔ تمام لوگ پُرجوش اور مہمان نواز ہیں۔ اس جگہ کی قدرتی خوبصورتی بھی دیگر مقامات سے مختلف ہے۔ یہ واقعی ایک منفرد مقام ہے۔ میرا خیال ہے کہ لوگوں کو خود یہاں آ کر اس کا تجربہ کرنا چاہئے "
چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


