ہومتازہ ترینپٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ نے کرائے 4 فیصد بڑھا...

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ نے کرائے 4 فیصد بڑھا دیئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کردیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے جاری بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ مذمت ہے، اس سے براہ راست ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس سے سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرک اور ٹریلر مالکان کو دی جانیوالی 80 ہزار روپے سبسڈی ناکافی ہے، یہ بڑھتے اخراجات کا ازالہ نہیں کرتی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے صورتحال بہتر نہ کی تو ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں