ہومپاکستانصدر مملکت کی روسی قیادت و عوام کو یومِ فتح پر مبارک...

صدر مملکت کی روسی قیادت و عوام کو یومِ فتح پر مبارک باد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور عوام کو یومِ فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فسطائیت کیخلاف عظیم جنگ میں فتح روس کے عوام کی عالمی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کی ایک پر وقار یادگار ہے۔

جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی نہ صرف روسی قوم کی ہمت اور عزم بلکہ عالمی امن، سلامتی اور استحکام کیلئے ان کے کردار کی بھی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک منصفانہ، پرامن اور قواعد و ضوابط پر مبنی بین الاقوامی نظام کیلئے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

صدر نے نازی ازم کیخلاف جنگ میں جانیں قربان کرنیوالے تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جن میں اتحادی افواج میں خدمات دینے والے پاکستانی سپاہی بھی شامل تھے۔

صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تاریخی فتح کا جذبہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون، باہمی مفاہمت اور دوستی کو فروغ دیتا رہے گا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں