ہومتازہ ترینچینی شناخت، صوبہ شانشی میں نوجوان تکنیکی ماہرین ونڈ ٹربائنز کو فعال...

چینی شناخت، صوبہ شانشی میں نوجوان تکنیکی ماہرین ونڈ ٹربائنز کو فعال رکھے ہوئے ہیں

ننگ وُو کاؤنٹی

شمالی صوبہ شانشی، چین

روزانہ کی بنیاد پر سطح زمین سے 80 میٹر کی بلندی پر کام کرنا کیسا ہوتا ہے؟

ننگ وُو میں واقع ایک ونڈ فارم میں نوجوان محنت کشوں کا ایک گروپ ہر روز 80 میٹر کی بلندی پر کام کرتا ہے اور ونڈ ٹربائنز کے محفوظ آپریشن کو یقینی بناتا ہے۔

ونڈ ٹربائن کے اوپر وہ 10 مربع میٹر سے بھی کم جگہ میں کام کرتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): جیا ژی یونگ، ونڈ ٹربائن مینٹیننس ٹیکنیشن

"سب اچھا ہے، اگلا مرحلہ لائنوں کی جانچ کرنا ہے۔”

انہیں سردیوں میں منفی 30 ڈگری جبکہ گرمیوں میں تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں باقاعدگی سے گشت اور معائنے کے کام کرنا ہوتے ہیں۔

اس سے بھی مشکل کام کیا ہے؟ بلندی کے خوف پر قابو پانا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ روئی یُو، ونڈ ٹربائن مینٹیننس ٹیکنیشن

"جب میں پہلی بار یہاں اوپر آئی تو میری ٹانگیں تھوڑی کانپ رہی تھیں۔ میرا دل تیزی سے دھڑک رہا تھا۔ میں واقعی یہ برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یانگ فان، ونڈ ٹربائن مینٹیننس ٹیکنیشن

"جب میں واقعی یہاں اوپر آتی ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں حرکت کرنے کی بھی ہمت نہیں کر سکتی۔”

اونچائی پر بیرونی کام کے علاوہ ٹربائن کے اندر معمول کے معائنے اس سے بھی زیادہ پیچیدہ ہوتے ہیں۔

انہیں تنگ جگہ میں مسلسل رینگتے ہوئے اوپر نیچے جانا پڑتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وو ژونگ جیے، ونڈ ٹربائن مینٹیننس ٹیکنیشن

"کام کا کچھ حصہ یہاں نیچے بھی انجام دینا ہوتا ہے۔”

ان نوجوانوں کی اکثریت سال 1995 کے بعد کی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

ان میں سے کئی افراد نے گریجوایشن کے فوراً بعد یہاں کام شروع کر دیا تھا جبکہ کچھ پہلے ہی کئی برسوں سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): یانگ فان، ونڈ ٹربائن مینٹیننس ٹیکنیشن

"اگلے مرحلے میں میری خواہش ہے کہ میں اپنی مہارتوں کو بہتر کروں اور ٹیم میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔

اس کام کی وجہ سے پہاڑ پر اوپر نیچے آنا جانا مشکل ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں چھٹی ملنے سے پہلے طویل عرصے تک مسلسل کام کرنا پڑتا ہے۔ شروع میں یہاں آ کر بہت خوشی ہوتی تھی اور مجھے گھر کی یاد بھی نہیں آتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب گھر کی یاد آنے لگی ہے۔ اس لئے اب جس قدر ممکن ہو سکتا ہےمیں زیادہ سے زیادہ ویڈیو کال کے ذریعے گھر والوں سے رابطے میں رہتا ہوں۔‘‘

(ویڈیو کال پر)

ہیلو، میں ابھی کام ختم کر کے فارغ ہوا ہوں، آپ کیا کر رہے ہیں؟”

اس ونڈ فارم میں مجموعی طور پر 33 ونڈ ٹربائنز ہیں جو 2 لاکھ سے زائد مقامی گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تائی یوآن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں