ہومپاکستانرحیم یار خان، 2 ماہ میں جلدی امراض میں مبتلا 8 بچوں...

رحیم یار خان، 2 ماہ میں جلدی امراض میں مبتلا 8 بچوں کی ہلاکت، جعلی عامل گرفتار

رحیم یار خان پولیس نے سردار گڑھ میں 2ماہ میں جلدی امراض میں مبتلا 8بچوں کی ہلاکت کے بعد جعلی عامل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر بابر کے مطابق جعلی عامل خود ساختہ ادویات بچوں کے جسم پر لگاتا تھا اور والدین کو ڈاکٹروں کے پاس جانے سے روکتا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی افراد لاعلمی کے باعث بچوں کا علاج پیروں اور حکیموں سے کروا رہے تھے جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہوئی۔

دوسری جانب خسرہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں