ہومپاکستانمعرکہ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر تقریب، راحت فتح علی...

معرکہ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر تقریب، راحت فتح علی خان کا شاعر مشرق کو شاندار خراج عقیدت

معرکہ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر منعقدہ تقریب کے دوران گلوکار راحت فتح علی خان نے شاعر مشرق کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے لب پہ آتی ہے دعا سمیت کلامِ اقبال پیش کر کے سماں باندھا جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبا اور دیگر شرکا نے بھی اقبال کے اشعار پیش کیے۔

تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں اقبال کے فلسفہ خودی اور دو قومی نظریئے کو اجاگر کیا۔

مقررین نے معرکہ حق کی کامیابی کو اقبال کے خوابوں کی تعبیر قرار دیتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فکر اقبال نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں