ہومانٹرنیشنلامریکی آزادی کے 250 سال مکمل، محدود ایڈیشن پاسپورٹ اجراء کا اعلان

امریکی آزادی کے 250 سال مکمل، محدود ایڈیشن پاسپورٹ اجراء کا اعلان

امریکا کی آزادی کے 250سال مکمل ہونے کے موقع پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایک محدود ایڈیشن پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اور انکے سنہری دستخط شامل ہونگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران نئے پاسپورٹ کا نمونہ پیش کیا گیا جس میں ٹرمپ کی تصویر آزادی کے اعلامیہ کے پس منظر کیساتھ دکھائی گئی ہے، ایک اور ڈیزائن میں بانیانِ امریکا کی تاریخی پینٹنگ شامل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ خصوصی پاسپورٹ محدود مدت کیلئے صرف دارالحکومت میں دستیاب ہوگا اور اس کے حصول کیلئے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائیگی۔

اس اعلان سے سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل پایاجاتا ہے، حزبِ اختلاف کے رہنمائوں نے اس اقدام کو صدر کی ذاتی تشہیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا جمہوری اقدار کیخلاف ہے، ناقدین کا کہنا تھاکہ دنیا کی جمہوریتوں میں شاذ و نادر ہی کسی موجودہ سربراہِ حکومت کی تصویر پاسپورٹ پر شامل کی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف سرکاری اداروں اور عمارتوں پر اپنے نام اور تصویر کو نمایاں کرنے کے اقدامات کئے ہیں جن میں اہم قومی اداروں کے ناموں میں تبدیلی اور سرکاری عمارتوں پر بینرز کی تنصیب شامل ہے، اس سے قبل محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مستقبل میں ڈالر کے نوٹوں پر ٹرمپ کے دستخط شامل کئے جائینگے جو ایک نئی روایت ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں