ہومتازہ ترینسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرحِ سود میں ایک...

سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرحِ سود میں ایک فیصد اضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ملک میں شرحِ سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق شرح سود ساڑھے 10سے بڑھا کر ساڑھے 11 فیصد کیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں معاشی بے یقینی کی صورتِ حال کو قرار دیا جا رہا ہے، انکا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے فیصلے کا براہ راست اثر مہنگائی پر بھی پڑیگا کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر روز مرہ ضروریات کی چیزوں پر پڑتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں