ہومانٹرٹینمنٹپنجاب حکومت کا فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی...

پنجاب حکومت کا فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانیوالے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025ء کے مطابق اتھارٹی سے فلم سازی، ڈرامہ، ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی، اتھارٹی کو فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے بھی فنڈ دیا جائے گا۔

اتھارٹی کے باعث نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا، فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی جبکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی مراعات دی جائیں گی مزید براں فلم سٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے باعث نئے ٹیلنٹ کی تربیت کیلئے ٹریننگ پروگرامز شروع کئے جائیں گے، فلم انڈسٹری کیلئے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف ہوگا جبکہ پنجاب کی ثقافت، سیاحت و مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی۔

بل 2ماہ کیلئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جبکہ کمیٹی 2ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

بعد از کمیٹی منظوری بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گاجس کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں