اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے تبادلے کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بطور چیئرمین 28 اپریل کو اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں کمیشن ممبران سمیت تمام صوبوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس بابر ستار سمیت 5 ججز کے نام ٹرانسفر کیلئے زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق دو ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائی کورٹ ٹرانسفر کیا جائے گا جبکہ باقی تین ججز کو بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا، اس حوالے سے غیر رسمی مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ کمیشن میں اکثریتی فیصلے کی بنیاد پر ججز کا ٹرانسفر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 200میں ترمیم کر کے ججز کے ٹرانسفر کیلئے ان کی رضامندی کی شق کو ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب ہائیکورٹس کے ججز کی ٹرانسفر کیلئے کسی کا رضامند ہونا ضروری نہیں، اگر کوئی جج کمیشن کے اجلاس کے بعد ٹرانسفر ہونے کیلئے رضامندی ظاہر نہ کرے تو اسے جبری ریٹائر بھی کیا جا سکتا ہے۔


