امریکی خارجہ پالیسی کی ماہر باربرا سلیون نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ مذاکرات پر شرمندگی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں، جنگ بندی میں توسیع سے متعلق امریکی صدر کا بیان دراصل شرمندگی چھپانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نائب صدر کو پاکستان بھیجنے کیلئے تیار تھا تاہم ایران اس کیلئے آمادہ نہیں ہوا جس کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔
باربرا سلیون کا کہنا تھا کہ اب ٹرمپ واضح طور پر ایک مشکل اور غیر یقینی کیفیت کا سامنا کر رہے ہیں، جنگ ابتدا سے ہی ٹرمپ کی توقعات کے مطابق نہیں چلی جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کے باعث برتری حاصل کر لی۔
انکا کہنا تھا امریکا کو اپنے سخت مطالبات سے دستبردار ہونا چاہئے اور ایران کو یہ باور کرانے کیلئے کوئی مثبت قدم اٹھانا چاہئے کہ وہ واقعی مسئلے کے حل میں سنجیدہ ہے۔


