ہومانٹرنیشنلبرطانیہ، پیٹرول چوری واقعات میں خطرناک اضافہ، پمپ مالکان پریشان

برطانیہ، پیٹرول چوری واقعات میں خطرناک اضافہ، پمپ مالکان پریشان

مشرق وسطی میں کشیدگی اور امریکہ ایران جنگ کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رپورٹس کے مطابق پیٹرول چوروں سے رقم وصول کرنیوالی کمپنی پے مائے فیول کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول چوری کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث نہ صرف عوام پر مالی دبائو بڑھ رہا ہے بلکہ پیٹرول پمپس پر کام کرنیوالے عملے کیساتھ بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران پر حملے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں ایک عام خاندان کو اپنی گاڑی میں پیٹرول بھرانے کیلئے تقریباً 14پائونڈ اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں جبکہ ڈیزل گاڑیوں کے مالکان کے اخراجات میں 27 پائونڈ سے زائد اضافہ ہو گیا ہے۔

برطانوی حکومت نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول چوری کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی۔

جنوبی انگلینڈ میں متعدد پیٹرول پمپس کے مالک مسٹر جوش کے مطابق پہلے ہفتے میں ایک یا دو بار ایسے واقعات ہوتے تھے، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے، کچھ لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ بغیر ادائیگی پیٹرول لے جانا معمول بنتا جا رہا ہے، اس قسم کی چوری کے باعث انہیں ہر ہفتے تقریباً دو ہزار پائونڈ تک کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اسی طرح جاری رہا تو ایسے جرائم میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف کاروبار متاثر ہوگا بلکہ معاشرتی مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں