چین کے دارالحکومت کے اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زون ’’بیجنگ ای ٹاؤن‘‘ میں اتوار کے روز منعقد ہونے والی ہاف میراتھن میں انسان نما روبوٹس نےشرکت کی ہے۔اس موقع پر ان روبوٹس نے ایونٹ میں شریک انسانوں کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیا۔
"2026 بیجنگ ای ٹاؤن ہاف میراتھن اینڈ انسان نما روبوٹ ہاف میراتھن” کے باضابطہ نام سے منعقد ہونے والا یہ ایونٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا۔ دوڑ کے اس مقابلے میں روبوٹس نے خودکار نیویگیشن اور ریموٹ کنٹرول کی دو مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔
دوڑ کے دوران انسان نما روبوٹس نے نقل و حرکت، توازن اور راستہ تلاش کرنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس نے تماشائیوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
اس دوڑ نے انسان نما روبوٹکس میں جاری پیش رفت اور حقیقی دنیا کے حالات میں ان کے ممکنہ استعمال کو اجاگر کیا۔
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
بیجنگ ای ٹاؤن میں منفرد ہاف میراتھن کا انعقاد
انسانوں کے ساتھ انسان نما روبوٹس نے بھی دوڑ میں حصہ لیا
ایونٹ صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا
روبوٹس نے خودکار اور ریموٹ کنٹرول کی کیٹیگریز میں مقابلہ کیا
روبوٹس کی نقل و حرکت دیکھ کر شرکا بے حد متاثر ہوئے
نقل و حرکت، توازن اور راستہ تلاش کرنے کی صلاحیتیں قابل دید تھیں
روبوٹس تماشائیوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے رہے
ہاف میراتھن سے روبوٹکس کے مستقبل کی واضح جھلک دکھائی دی


